دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں پاک بھارت جنگ کا خدشہ تھا: اسحاق ڈار

0
576

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں، مئی میں پاک بھارت جنگ کا امکان بھی موجود تھا جو خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ پاکستان ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے، عالمی معاشی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، جبکہ جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی اور ناگہانی آفات سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں، درجہ حرارت میں اضافہ اور سیلاب معیشتوں پر تباہ کن اثرات ڈال رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا کا سکیورٹی ماحول بھی بے حد پیچیدہ ہے، اس لیے علاقائی ممالک کو مشترکہ حل کی طرف سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، جبکہ اسرائیل نے فلسطین اور غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی المیہ پیدا کیا۔ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کا امن مسلسل خطرے میں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے، مشترکہ خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا