کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

0
409

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس، ڈی ایچ اے، سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس ہوا۔

زلزلے کے فوراً بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

اس سے قبل بلوچستان کے علاقے سبی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 3.2 اور گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 53 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا