پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کے مستقل خطرات کا سامنا کر رہا ہے: دفتر خارجہ

0
389

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحد پار سے سرگرم دہشت گرد عناصر کے مسلسل خطرات کا سامنا ہے، جبکہ بعض دہشت گرد گروہوں کو ہمارے مخالفین کی جانب سے معاونت حاصل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، جہاں دہشت گردی کے باعث اب تک 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔ یہ اعداد و شمار قوم کی امن و سلامتی کے لیے دی گئی بے مثال قربانیوں کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں نہ صرف دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی ہیں بلکہ اس سے پورے خطے اور عالمی سطح پر بے شمار جانیں بھی بچائی گئی ہیں۔

ترجمان نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی قربانی کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے قومی عزم کی روشن اور ناقابل فراموش علامت قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف مسلسل فیصلہ کن اور مؤثر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کا اعتراف کرے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا