گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون گرفتار

0
396

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف منظم اور مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ کورال پولیس نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمہ سے نقدی 11 لاکھ 50 ہزار روپے، مسروقہ طلائی زیورات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا