پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی

0
342

جدہ: پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو فضائی میزبانوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں پیش آیا، جہاں دونوں خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جو بعد ازاں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔ واقعے کے دوران دیگر عملے اور مسافروں نے مداخلت کی، جبکہ قومی ایئرلائن کے ایک افسر نے موقع پر پہنچ کر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا۔ انتظامیہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کر دیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا