لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا ۔ ملک میں اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔
اس حوالے سے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے ، نئے ویرینٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
این آئی ایچ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نئے ویرینٹ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا ویکسینیشن ضرور کروائیں ۔ اس کے علاوہ ویکسینیشن مکمل ہونے کی صورت میں 6 ماہ کے بعد بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عوام کی جانب سے بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باعث ملک میں کورونا وائرس سے جانی نقصان کم ہوا تھا ۔