منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش کے مرتکب 33 افسران و اہلکار نوکری سے برخاست

0
344

راولپنڈی پولیس نے منشیات کے مقدمات کی خراب تفتیش کرنے پر 33 افسروں اور اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق نوکری سے نکالے جانے والوں میں 9 سب انسپکٹرز، 11 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 12 کانسٹیبل شامل ہیں۔ ترجمان پنڈی پولیس نے کہا کہ ان افسروں و اہلکاروں کو باضابطہ انکوائری کے بعد فارغ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ محکمانہ انکوائری میں تفتیش میں غفلت اور غیر پیشہ وارانہ طرز عمل سامنے آیا، منشیات کے خلاف کریک ڈان میں کسی قسم کی غفلت یا غلطی برداشت نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا