بل بھاری آتا ہے گیس نہیں، سردی میں شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

0
278

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ یا انتہائی کم پریشر سے سردی میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔بھاری بل تو آتے ہیں لیکن گیس نہیں آتی، شدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر پر شہری پھٹ پڑے۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں گیس گھنٹوں غائب رہتی ہے، شہریوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت بھی گیس میسر نہیں ہے۔پشاور الیکٹرک کمپنی نے پیسکو ریجن میں اگلے چند روز تک فورسڈ لوڈ مینجمنٹ کی خبر سنادی ہے۔اسکا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث سرکٹ ٹرپ کر جاتے ہیں، مقررہ اوقات کے علاوہ 1 یا 2 گھنٹے اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا