آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے کہا ہے کہ جماعت نہم کے غیر تسلی بخش نتائج سے طلبا کا مستقبل دا پر لگ گیا۔ طارق شاہ نے کہا کہ میٹرک بورڈ کراچی کے نتائج سے طلبا، والدین اور اساتذہ ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر تسلی بخش نتائج کی فوری اسکروٹنی کے احکامات جاری کیے جائیں۔





