الیکشن ضرور ہوں گے، بلاول بھٹو کا دوٹوک موقف

0
252

ایوانِ بالا میں الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق قرارداد پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے رد عمل میں کہا ہے کہ’ الیکشن ضرور ہوں گے’۔لاہور میں تقریب کے دوران بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ موجودہ تنخواہ میں کسی کا گزر بسر نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے، خواتین پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، خواتین کی آبادی ملک میں 50 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، خواتین کو درپیش تمام مسائل سے آگاہ ہیں، خواتین سب کو بتائیں کہ اگر پی پی پی اقتدار میں آئی تو سب کی تنخواہیں دگنی کردے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا