اسلام آباد: (ذوالقرنین قرنی) وزیراعظم ہاؤس کی میٹنگز کی ریکارڈ شدہ آڈیوز کے مبینہ ہیکر زاور پی ڈی ایم حکومت کے مابین مذاکرات میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ اس قسم کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے البتہ سٹارٹ اپ پاکستان نامی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ 30 ستمبر بروز جمعہ کو ڈارک ویب پروزیراعظم ہاؤس کی میٹنگز کے علاوہ جرنلسٹ اور ملٹری کے آفیسرز اور جوڈیشل سسٹم اور باہر کے ممالک کے وفود کی ملاقاتوں،اندرونی معاملات واہم فیصلے بھی نشر کیے جائینگے مزید کہا گیا ہے کہ یہ نامعلوم ہیکرز کی حب الوطنی کا ثبوت ہے کہ وہ بغیر کسی لالچ کے پاکستان کے فائدے کیلئے مبینہ آیڈیو زریکاڈنگ کی تشہیر کرینگے واضع رہے کہ مذکور ہ ویب سائٹ کے فیس بک پیج کے 25 لاکھ فالورز ہیں دو ہزار چار سو افراد نے اس پوسٹ پر کمنٹس کیئے ہوئے ہیں اس کہ علاوہ اس کو اکتیس سو مرتبہ شیئر کیا گیا ہے سٹارٹ اپ پاکستان نیوز اینڈ میڈیا کی ویب سائٹ ہے جو غالبا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے چلائی جا تی ہے