فیصل آباد (طلوع نیوز)خاتم النبیین، رحمت اللعالمین،سرکار دوعالم،فخرموجودات،سرورکائنات حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت کل(12 ربیع الاول بروز اتوار کو) مذہبی جو ش و خروش اور عقیدت و احترام سے کے ساتھ منایاجائیگاجبکہ جشن عید میلاد النبیؓ کے شایا ن شان انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں نیزاس مقدس و بابرکت موقع پر آج فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ سمیت ملک بھر میں سیرت کانفرنسز، جلسے جلوسوں اور محافل نعت و درودووسلام کا بھی انعقاد کیا جائیگا
جن سے خطاب کے دوران علما کرام، مشائخ عظام، دینی رہنما، مذہبی دانشور سرور کونینﷺکے اسو حسنہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوں کو اجاگر کریں گے۔جشن عید میلاد النبی ؓ کے موقع پرآج فیصل آباد میں 158 جلوس نکالے اور34محافل میلادمصطفی ؓو نعت منعقد کی جائیں گی
جن کی سکیورٹی کیلئے5ایس پیز،13ڈی ایس پیز،10انسپکٹرز،49سب انسپکٹرز،275اے ایس آئی، 203ہیڈ کانسٹیبلز اور 2105 سے زائدپولیس اہلکارہائی الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے جس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کی4 چاک و چوبند ٹیمیں بھی شہر کے گردونواح میں گشت کرتی رہیں گی نیزشہر بھر میں مشکوک وشرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔ اس موقع پر فیصل آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں خصوصی ریلیوں و دیگرمذہبی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا نیز حضور نبی پاکؓ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جا ئیگا۔ دوسری جانب نجی سطح پر بھی جشن عید میلاد النبیؓ کے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں
اور گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں، شاہرات کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگرآرائشی و زیبائشی اشیاسے دلہن کی طرح سجادیاگیاہے جس سے جشن عید میلاد النبی ؓکی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔ موقع کی مناسبت سے بچوں اور نوجوانوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور انہوں نے جگہ جگہ خوبصورت پہاڑیاں بنانے کاعمل مکمل کر لیاہے۔آج 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں منعقدہ پروگراما ت کے دوران علما، خطبا، آئمہ حضرات مساجد میں سیرت النبیؓ اور حیات طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔
عیدمیلاد النبیﷺ کے جلوسوں کے راستوں میں دودھ، شربت کی سبیلیں لگانے، مٹھائی و لنگر تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔