پارلیمینٹ پر سنسر شپ لگی ہوئی ہے ،اسدقیصر

0
263

قومی اسمبلی کے اجلاس  کی کاروائی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر اسدقیصر نے کہا ہے کہ پارلیمینٹ پر سنسر شپ لگی ہوئی ہے   کوئی اور بیٹھے ہوئے  ہیں اور کیمرے بندکردئیے جاتے ہیں اس امر کا اظہار انھوں نے وزیراعظم کی خودپر ہونے والی تنقید کے جواب میں زاتی نکتہ پر وضاحت کرتے ہوئے کیا ۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے گلہ شکوہ کیا کہ سابق سپیکر اسد قیصر مجھے بطور اپوزیشن لیڈر کتنا وقت دیتے تھے وہ ریکارڈ پر ہے اچھی بات ہے اب اپوزیشن لیڈر کو فلورمل جاتا ہے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وضاحت کی وزیر اعظم شہباز شریف نے میرے سے متعلق بات کی،آپ سے درخواست ہے کہ پرانا ریکارڈ نکال لیں میاں صاحب  کو بطور اپوزیشن لیڈر 8،8 گھنٹے تقریر کرتے تھے۔ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ کی تقریر سے پہلے اپوزیشن نے بات کی تھی بجٹ پر ہمارے دور میں  84 گھنٹے بحث ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے  ،

ہمارے دور حکومت میں تو تقرریر لائیو چلتی تھیں اب یہاں پر سنسر شپ ہے جو شرم کا مقام ہے  کوئی اور بیٹھے ہیں ہماری تقریر کے دوران کیمرے نہیں چل رہے، اب اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپے مارے جاتے ہیں۔اس پر وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں اپوزیشن اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوتے تھے،مجھے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ اسپیکر کو اطلاع نہیں دی گئی تھی ماضی میں اپوزیشن کی تقاریر کے دن بانی پی ٹی آئی ایوان میں نہیں آتے تھے۔ خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے روایتی  نعرے بازی کی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا