عراقی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ کی بیوہ کو سزائے موت سنادی

0
226

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوہ کو عراق میں سزائے موت سنادی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کی عدالت نے ابوبکرالبغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنائی ہے۔عراقی عدالت نے ابوبکرالبغدادی کی بیوہ کو داعش کے ساتھ کام کرنے اور  خواتین کو اپنے گھر  پر قید رکھنے کے جرم  میں سزاسنائی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ابوبکرالبغدادی کی پہلی اہلیہ اسمامحمد کو ترکیہ  سے گرفتار کرکے عراق لایا گیا تھا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہیکہ پھانسی کی سزا  پر عملدرآمد عراق کی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔یاد رہیکہ  داعش کے سابق سربراہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت شام میں نومبر 2019 کو امریکی فوج کے حملے میں ہوئی تھی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا