آذربائیجان کے صدر الہام علیوف پاکستان میں‌موجود، وزیراعظم سے ملاقات

0
272

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔آزربائیجان کے صدر نے پاکستان پہنچ کر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،اس کے بعد مہمان صدر شکر پڑیاں بھی گئے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذر بائیجان کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ باکو میں دی تھی.

صدر علیوف دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا