کراچی سونے کی قیمت میں 2200 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی،10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔






