گیلونگ:(نیوز ڈیسک) دو بار کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ چیمپئین ویسٹ انڈیز رواں سال گروپ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی۔آئرلینڈ نے دو بار کی ٹی20 ورلڈکپ چیمپئین کو میگا ایونٹ سے باہر کردیاسال 2007 سے کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی یہ سب سے خراب کارکردگی ہے، پہلے میگا ایونٹ میں کالی آندھی گروپ راؤنڈ سے باہر ہوئی تھی تاہم 2009 اور 2010 میں بالترتیب سیمی فائنل اور سپر 8 راؤنڈ میں کوالیفائی کرسکی تھی۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے کرس گیل، کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی جیسے پاور ہٹرز کی مدد سے سال 2012 میں ٹی20 چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 2014 کے سیمی فائنل میں پہنچی۔سال 2016 میں ویسٹ انڈیز دوسری بار ٹی20 چیمپئین بنی، انہوں نے فائنل میں انگلش ٹیم کو دھول چٹائی۔






