امام مہدی مسجد میں توڑ پھوڑ اور بم سے اڑانے کی دھمکی

0
420

ٹورنٹو(نیوز ڈیسک) کینیڈا میں ایران کے زیر انتظام مسجد ”امام مہدی اسلامک سینٹر میں نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی اور بم سے اُڑانے کی دھمکی بھی دی گئی۔ ذرائع کط مطابق ٹورنٹو میں ایران کے زیر انتظام مسجد ”امام مہدی اسلامک سینٹر“ میں نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی اور وہاں فارسی میں درج عبارات کو نفرت آمیز جملوں سے تبدیل کردیا گیا۔ اس اسلامک سینٹر کو ایرانی حکومت کا ایجنٹ قرار دیا۔ کینیڈا کے حکام نے اس عمل کو اسلامو فوبیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ اسلامو فوبیا کی اس لہر سے نمٹنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔ صرف ٹوئٹر پر چند دنوں میں ہزار سے زائد ٹوئٹس اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا