امریکی ریاست الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان جمعے کو اہم ملاقات ہوئی۔
الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ملاقات تقریباً 4 گھنٹے جاری رہی۔ دونوں صدور نے بات چیت کو انتہائی تعمیری قرار دیا، تاہم یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے باضابطہ سیز فائر کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ اور پیوٹن نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
تاہم، بھارتی میڈیا نے اس ملاقات کے حوالے سے مضحکہ خیز دعوے کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس شخص نے ٹرمپ سے ملاقات کی وہ اصل پیوٹن نہیں بلکہ ان کا ہم شکل تھا۔ انہوں نے ہاتھ ہلانے کے انداز، چہرے کے تاثرات، اور بالوں کے فرق کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسی وجہ سے ملاقات سے متوقع نتائج حاصل نہیں ہوئے۔






