بابر اعظم ،رضوان کو ریٹائرمنٹ پر غور کرنے کا مشورہ

0
261

سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنےکا مشورہ دے دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے یہ بیان پی سی بی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

خیال رہےکہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تنویر احمد نے بابر اور رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری دونوں سےگزارش ہےکہ اگر آپ کو لگتا ہےکہ آپ کی عزت نہیں ہورہی تو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لےلیں، ہمارے سامنے ویرات کوہلی کی مثال موجود ہے، عزت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا