غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کو مکمل ختم کرنا ہوگا: ٹرمپ

0
199

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے مزاحمتی تنظیم حماس کے خاتمے کو ضروری قرار دیدیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ انہوں نے سیکڑوں یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کیے اور انہیں اسرائیل اور امریکا واپس لانے میں کردار ادا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہاکہ غزہ سے مزید یرغمالیوں کی واپسی اُس وقت ممکن ہوگی جب حماس کو مکمل ختم کردیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ یہ قدم جتنی جلدی اٹھایا جائے، کامیابی کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھاکہ انہوں نے صرف 6 ماہ کے دوران 6 جنگیں ختم کروائیں اور ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا