چاہتے ہیں روس یوکرین جنگ بہترانداز میں ختم ہو، ٹرمپ

0
153

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جنگ سب کےلیے بہتر انداز میں ختم ہو، میرا خیال ہے روسی صدر بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات جاری ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی کا استقبال کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے، یوکرین کے لوگوں کی خوشحالی چاہتے ہیں، معاملات ٹھیک رہے تو یوکرین اور روسی صدور کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کریں گے، نہیں چاہتا کہ معاملہ سال دو سال کے لیے حل ہو اور پھر لڑائی شروع ہو جائے۔یوکرینی صدر نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں جنگ کے خاتمے کی حمایت کرنی چاہیے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا