سوات ,مالاکنڈ میں کل سے سکول ایک ہفتےکیلئے بند رہیں گے

0
210

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول بند رکھنے کا یہ فیصلہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کےخدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سرکاری اور نجی اسکولز 25 اگست تک بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا جہاں مختلف حادثات میں اب تک 373 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ بہت سے لوگ اب تک لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا