یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ جلد ہوگا:ٹرمپ

0
177

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین دونوں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور جلد اجتماعی امن معاہدہ ہو جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات میں فرانسیسی صدر میکرون، یورپی یونین اور نیٹو حکام نے بھی شرکت کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے، اگر حالات سازگار رہے تو روسی صدر پیوٹن اور زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں اور امن کے قیام کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

زیلنسکی نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے سفارتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور امریکا سے سکیورٹی ضمانتوں کی توقع رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا