پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ بیٹھے تو بتا دیتے ہیں کہ شہر کیسے چلایا جاتا ہے:فاروق ستار

0
178

کراچی: ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد ابتر صورتحال نے انتظامیہ کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا ہے، پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ بیٹھے تو بتا دیتے ہیں کہ شہر کیسے چلایا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالوں سے کچرا صاف ہوتا تو 400 ملی میٹر تک پانی کا نکاس ممکن تھا، مگر آج بھی کل کی بارش کا پانی کراچی کی سڑکوں پر جمع ہے۔ انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے۔

فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، میئر اور پیپلزپارٹی کی پوری انتظامیہ غائب ہے، جبکہ ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی شہر میں موجود رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 17 سالہ حکمرانی کی ناکامیاں ایک بارش نے واضح کر دی ہیں اور شہر کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بتائے کہ کون سی رین ایمرجنسی قائم کی گئی ہے، فنڈز کا حساب دیا جائے۔ اگر ہم نے الگ رہنے کا فیصلہ کر لیا تو کسی کی بچت نہیں ہوگی۔

رہنما ایم کیو ایم نے جماعت اسلامی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ بھی شہر سے غائب ہے، اُن کے ذہنوں پر صرف ایم کیوایم سوار ہے۔ فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا