پی ڈی ایم اے کا پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری

0
176

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شدید بارشوں کے باعث صوبے کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 اگست سے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ دریائے سندھ میں نچلے سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔

اس حوالے سے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال پر الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو ٹیموں کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائے اور بارش کی صورت میں شہریوں کو بروقت آگاہ کیا جائے۔ مساجد کے ذریعے اعلانات اور مقامی سطح پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا