کراچی میں کل نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے

0
203

کراچی میں مزید بارشوں کے پیشِ نظر کئی نجی اسکولوں نے کل جمعرات کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کچھ اسکولوں نے طلبہ کو آن لائن کلاسز کی ہدایت بھی دی ہے۔ سندھ حکومت نے ابھی تک کل اسکولوں کی چھٹی کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم کچھ اسکولوں نے خود یہ فیصلہ کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ پر طاقتور مون سون ہوائیں اثرانداز ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ کل جمعرات کو بھی شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ مون سون سسٹم 23 اگست تک کراچی اور سندھ بھر میں فعال رہنے کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا