پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کیریبئن پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیے رضامند ہوگئے ہیں۔ وہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدے کے تحت پہلی بار سی پی ایل میں حصہ لیں گے۔
محمد رضوان کا یہ معاہدہ فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر ہوا ہے، جو تین ملکی ٹی20 سیریز میں افغانستان کے ساتھ مصروف ہوں گے۔ اس کے علاوہ سی پی ایل میں اسامہ میر، نسیم شاہ، عباس آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور سلمان ارشاد بھی مختلف ٹیموں کے لیے کھیلیں گے۔
اس دوران محمد رضوان کو پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ میں دوبارہ نظر انداز کیا گیا ہے، اور بابراعظم کے ساتھ ان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری اے سے بی کر دی گئی ہے۔






