ملتان میں پاکستان کے سب سے بڑے میوزک مقابلے ’پاکستان آئیڈل‘ کا شاندار میلہ سجایا گیا۔ مرد، خواتین، نوجوان، طلبہ و طالبات سمیت شائقین کی بڑی تعداد آرٹس کونسل پہنچی اور مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اپنی سریلی آوازوں سے خوشیاں بکھیریں۔
جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی موسیقی سے محبت کرنے والے نوجوان شرکت کے لیے پہنچے۔ آج ملتان میں جیو کے پاکستان آئیڈل کے آڈیشنز منعقد ہوئے، جہاں ہر شریک نے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کی۔
شرکاء نے گلوکاری میں اپنے فن کے جوہر دکھائے اور پنجابی و سرائیکی گیت بھی پیش کیے، جس سے سامعین جھومنے پر مجبور ہوگئے اور مقابلے کا ماحول مزید پرجوش بن گیا۔






