صوابی میں کلاؤڈ برسٹ: کراچی سے آنے والے مہمانوں کا گھر ملبے تلے دب گیا

0
234

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث کئی گھر تباہ ہوگئے۔ متاثرہ گھروں میں ایک ایسا مکان بھی شامل تھا جس میں کراچی سے آئے مہمان مقیم تھے، جو حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

کراچی سے صوابی آئے متاثرہ خاندان کے ایک رشتے دار نے بتایا کہ وہ کچھ دن پہلے واپس کراچی چلے گئے تھے لیکن جیسے ہی اپنے گھر پہنچے تو اطلاع ملی کہ صوابی میں ان کا مکان گر گیا ہے، جس میں والدہ، تین بہنیں اور بھانجے مٹی تلے دب گئے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں فوری امدادی سہولت میسر نہیں تھی، گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چارپائیوں پر لاشوں اور زخمیوں کو نیچے منتقل کیا۔ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ یقین تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا