پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو بہادری سے شکست دی، وزیراعظم

0
169

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کیا اور قربانیوں کے ذریعے اس ناسور کو شکست دی۔

دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دیں۔ ملک نے دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور معیشت کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہماری قومی غیرت اور امن کے عزم کو شکست نہیں دے سکے، پاکستانی معاشرہ اپنی قربانیوں پر فخر کرتا ہے اور نئی نسل اسی جذبے کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے کہ ملکی سلامتی کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ آپریشن ضرب عضب، ردالفساد اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خلاف جامع حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے، اور قومی اتحاد ہی امن، سلامتی اور ترقی کی ضمانت ہے۔


ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا