وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر سطح پر مذہبی رواداری اور باہمی احترام کا فروغ ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے عالمی دن برائے مذہبی تشدد اور نفرت کا نشانہ بننے والے افراد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری ہمدردی ان مظلوموں کے ساتھ ہے جو عقیدے یا مذہب کی بنیاد پر ظلم سہ رہے ہیں۔
مریم نواز نے اسلاموفوبیا کی دنیا بھر میں موجود تلخ حقیقت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملے، حجاب پہننے والی خواتین پر پابندیاں اور مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی روش انسانیت کے لیے نشان ہیں۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہاں کے معصوم بچوں اور عام لوگوں کے دکھ آج بھی صدیوں پرانے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دین اسلام محبت، امن اور رواداری کا درس دیتا ہے اور ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ہمارا مستقل عہد ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر سطح پر مذہبی رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔






