برطانیہ کا سیلاب متاثرین کے لیے 60 کروڑ روپے کی امدادکا اعلان

0
117

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اعلان کیا کہ برطانیہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1.33 ملین پاؤنڈ (تقریباً 60 کروڑ روپے) کی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد فراہم کرے گا۔ امداد سے پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے 7 متاثرہ اضلاع میں 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

جین میریٹ نے بتایا کہ امداد کے تحت خشک راشن کی فراہمی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، موبائل میڈیکل کیمپس، پینے کے پانی کے نظام کی بحالی، نہری نظام کی مرمت اور کھیتی باڑی میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ اب تک 2,400 مقامی رضاکاروں کو تربیت دی جا چکی ہے اور 25 رضاکار چارسدہ سے بونیر پہنچ چکے ہیں تاکہ ریسکیو 1122 کی مدد کی جا سکے۔

مزید برآں، متاثرہ خاندانوں کو خیمے، راشن، گھریلو سامان اور خواتین کے لیے ڈگنٹی کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے امدادی تنظیموں کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کو تیز اور مؤثر بنانے میں کام کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا