بھارت ، روس کا تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

0
118

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے پر اضافی 50 فیصد ٹیرف کی وارننگ دی ہے جو اگلے ہفتے سے نافذ ہوسکتا ہے۔

ملاقات کے بعد روسی وزیر خارجہ لاؤروف نے کہا کہ توانائی وسائل کے مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہیں، جن میں روس کے مشرق بعید اور آرکٹک شیلف کے علاقے شامل ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور روس نے دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور اس کے لیے رکاوٹوں اور ریگولیٹری مسائل کو دور کرنا ضروری ہے۔

جے شنکر نے مزید کہا کہ بھارت روس کو فارماسیوٹیکل، زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں برآمدات بڑھا رہا ہے تاکہ تجارتی تعاون مزید مضبوط ہوسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا