بھارت، بچی رات بھر سکول میں بند رہی

0
184

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کیونجھر میں ایک 8 سالہ بچی اسکول کے اندر بند ہو گئی اور پوری رات کلاس روم میں قید رہی۔ شام کی کلاسز کے بعد عملے نے کمرہ بند کر دیا لیکن یہ نہیں دیکھا کہ کوئی بچہ تو نہیں رہا۔

بچی نے باہر نکلنے کی کوشش میں کھڑکی کی سلاخوں میں اپنا سر پھنسوا لیا اور اسی تکلیف دہ حالت میں صبح تک پڑی رہی۔ اسکول کا تالہ کھلنے پر گاؤں والوں کی مدد سے سلاخیں کاٹی گئیں اور بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا