حب ڈیم بھر گیا،سپل وے کھولنے کیلئے6فٹ پانی کی گنجائش

0
186

بلوچستان کے ضلع حب میں حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم پانی سے بھر گیا اور اسپیل وے کھولنے کے لیے صرف چھ فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حب ڈیم کی کل گنجائش 340 فٹ ہے اور پانی کی موجودہ سطح 334 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ضلع کیچ کے میرانی ڈیم میں پانی کی سطح 226 فٹ ہے جبکہ اس کی کل گنجائش 246 فٹ ہے۔ ضلع ژوب کے سبکزئی ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 94 فٹ ہے اور وہاں اس وقت صرف 30 فٹ پانی موجود ہے۔

گوادر میں بارش نہ ہونے کے باعث تینوں ڈیمز میں پانی خطرناک حد تک کم ہو گیا ہے۔ شادی کور ڈیم میں دو فٹ، سوار ڈیم میں ڈیڑھ فٹ اور آکڑا کور ڈیم میں بھی صرف دو فٹ پانی دستیاب ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا