بینکنگ نظام کو آسان بنانے کی ضرورت ہے،وزیر خزانہ

0
167

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی آبادی کا 10 سے 15 فیصد طبقہ پہلے ہی ڈیجیٹل کاروبار سے مستفید ہو رہا ہے اور مستقبل میں اس شعبے میں رجحان مزید بڑھے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے تمام تر کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے معاشی اصلاحات کے عمل اور ملکی معیشت کے بہتری کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنا ناگزیر ہے۔

محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو سستی، برق رفتار اور شفاف قرار دیا اور کہا کہ اس شعبے میں شفافیت یقینی بنانے اور ریگولیشنز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے جسے جدید تقاضوں کے مطابق آسان اور مؤثر بنانا ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا