پنجاب کی 4جامعات میں مستقل وی سی تعینات کرنے کا فیصلہ

0
108

لاہور: پنجاب حکومت نے چار جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی بھرتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت نے مستقل وائس چانسلر کے عہدے کے لیے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی یونیورسٹی آف چکوال، ویمن یونیورسٹی ملتان، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اور نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 12 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا