ڈھاکہ، اسحاق ڈار کی اہم بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں

0
119

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈھاکہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن میں اہم سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

اسحاق ڈار سے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت پارٹی کے ممبر سیکرٹری اختر حسین کر رہے تھے۔ ملاقات میں این سی پی کے اعلیٰ رہنما بھی شریک ہوئے۔

وزیر خارجہ نے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس کی قیادت نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاک بنگلہ دیش تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کی مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت اور ثابت قدمی کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا