اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ملک بھر سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 18 ہزار 60 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئی ہیں۔ وزارت نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے ہیں، جبکہ باقی رقم دوسری قسط میں جمع کرائی جائے گی۔
حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی۔






