ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی فورسز نے جنوب مشرقی علاقےمیں ایک کارروائی کے دوران چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے اور کہاہے کہ وہ ایک ‘دہشت گرد’ گروپ کے ارکان تھے جن کا تعلق اسرائیل سےتھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے انٹیلی جنس سروسز کے ایک بیان کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ حملہ آور مارے گئے اور دو کو گرفتارکر لیا گیا۔رپورٹ میں کوئی صحیح مقام فراہم نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ چھاپہ کب مارا گیا۔
پاکستان اور افغانستان کی سرحد سےمتصل سیستان بلوچستان طویل عرصے سے سیکیورٹی فورسز اور منشیات کےاسمگلروں اور علیحدگی پسندوں سمیت مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا مرکزرہا ہے۔ارنا کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے میں نشانہ بنائے گئے گروپ کی”صیہونی نوعیت” کی نشاندہی کرنے والی “دستاویزات” موجود ہیں، انہوں نےاہم” تنصیب پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ‘مرکزی آپریشن ٹیم’ ‘سات غیر ایرانی دہشت گردوں’ پر مشتمل تھی لیکن ان کی قومیت کی وضاحت نہیں کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں دو انٹیلی جنس ایجنٹ اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
دوسری طرف جنوب مشرقی ایران کے شہرایران شہر میں دو گشتی گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے حملےمیں پانچ پولیس اہلکار ہ جاں بحق ہو گئے۔جمعے کے روز مسلح حملہ آوروں نےخش ایران شہر روڈ پر پولیس کے دو گشتی یونٹوں پر حملہ کیا تھا جس کےنتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔یہ حملہ ایران شہر شہر کےمضافات میں دمن چیک پوسٹ پر گشت کے دوران ہوا جہاں یہ بہادر افسران بزدلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔






