پنجاب میں شدید سیلاب کا خطرہ، لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل، متعدد دیہات زیر آب

0
114

لاہور: پنجاب میں چناب، راوی اور ستلج ندیوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی شہری سیلاب کا امکان ہے۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو دریائی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بہاولنگر سے 89 ہزار868، قصور سے 14 ہزار140، اور اوکاڑہ، بہاولپور، وہاڑی اور پاکپتن سے بھی سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ تقریباً 40 ہزار افراد پہلے ہی الرٹ کے بعد محفوظ ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں اور مظفرگڑھ شامل ہیں۔ ریسکیو پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ انسانی انخلا دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے کیا گیا۔

دریاؤں میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف مقامات پر درمیانے اور نچلے درجے کے سیلاب ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ بھارت کی جانب سے 3 لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے کی آمد کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے رینجرز، فوج اور پولیس کی مدد حاصل کرتے ہوئے لوگوں کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام تیز کر دیا ہے۔

سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے، مکانات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا