چاہے کوئی پاپولر ہو یا ہینڈسم، قانون کا سامنا سب کو کرنا ہوگا،طلال چودھری

0
233

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں قانون سب کے لیے برابر ہے، کوئی پاپولر ہو یا ہینڈسم، قانون سے بالاتر نہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کام صرف انتشاری سیاست کو فروغ دینا ہے، اور 9 مئی کے واقعات بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے ہی پلان کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور دفاعی تنصیبات پر حملے ہوئے، ان واقعات کے شواہد موجود ہیں اور عدالتوں نے مجرموں کو سزائیں سنائیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سیاسی جماعت نے ملک میں ایسا انتشار پھیلایا۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ علیمہ خان اپنے بیٹوں کو بیرونِ ملک بھیجنے کو بھول گئی ہیں، جبکہ تحریک انصاف ہمیشہ “دو نہیں ایک پاکستان” کا نعرہ لگاتی رہی لیکن عمران خان کے بھانجوں کے لیے الگ قانون چاہتے ہیں۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ اداروں کے اندر سہولت کاری ختم ہونے کے بعد ہی انصاف ہوتا دکھائی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پُرامن احتجاج کی اجازت ہے لیکن بغاوت کی نہیں، اور تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی کی مثال قائم کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا