لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے رانا ثنا اللہ کے سینیٹ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل ٹریبونل نے قرار دیا کہ درخواست گزار نہ تو ووٹر ہے اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ، اس لیے وہ متاثرہ فریق نہیں بنتا۔ عدالت نے کہا کہ متاثرہ فریق نہ ہونے کی صورت میں درخواست کیسے دائر کی جا سکتی ہے؟
عدالت نے وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔






