سندھ اسمبلی ممران کی تنخواہ 4لاکھ کر دی گئی

0
149

8 اگست کو سندھ اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا تھا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی، جس کے سربراہ اسپیکر اسمبلی اویس شاہ تھے اور اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت تمام جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔

کمیٹی کے اجلاس میں تمام جماعتوں کے ممبران نے شرکت کی اور اراکین کی مشاورت کے بعد تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے اضافے کی حمایت کی جبکہ جماعت اسلامی نے مخالفت کی۔

اب سندھ اسمبلی کے ممبران کی تنخواہ اور الاؤنسز کی مجموعی رقم تقریباً ساڑھے 4 لاکھ روپے ہو جائے گی، بنیادی تنخواہ 50 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ ہو گی، اور دیگر الاؤنسز میں آفس مینٹیننس 15 ہزار، ٹیلی فون 10 ہزار، ہاؤس رینٹ 50 ہزار، موبائل 10 ہزار، یوٹیلیٹی 20 ہزار، ڈیلی الاؤنس اور کونوینس 3 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا