وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

0
229

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ دونوں رہنماؤں نے فضائی جائزہ لیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیرآب علاقوں میں جاری ریسکیو آپریشن سے آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ حکام کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو نارووال میں سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا