ہانگ کانگ کے ایک سینئر عہدیدار اور ایک قانون ساز نے بٹ کوائن ایشیا کانفرنس سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ شرکت کریں گے، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہیں امریکی تاجر سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔بدھ کے روز کانفرنس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی جانب سے کی گئی ایک جانچ سے پتہ چلا کہ شہر کے سکیورٹیز اینڈ فیوچر کمیشن (ایس ایف سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایرک یپ چی ہینگ کو 28 سے 29 اگست کے درمیان ہونے والے فورم کے کلیدی مقررین کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس فہرست سے رکن اسمبلی جانی این جی کٹ چونگ کا نام بھی خارج کر دیا گیا ہے، جو ٹیکنالوجی انٹرپرینیور ہیں۔تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے سے بات چیت نہ کرنے کی ‘درخواست’ کی گئی تھی تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ‘تعاون یا چاپلوسی’ کے تاثر سے بچا جا سکے






