ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان،اسرائیلی ٹیکس اتھارٹی

0
191

اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نے ملک کے ٹیکس آفس کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملوں سے ہونے والے براہ راست نقصانات کے لیے 53,000 سے زیادہ شکایات درج کی گئیں۔اسرائیل کی ٹیکس اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ براہ راست نقصان کا تخمینہ کم از کم 1.1 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور بالواسطہ نقصانات، جن کا ابھی تک تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے، کئی ارب تک پہنچ جائیں گے، جن میں ویزمین انسٹی ٹیوٹ، سوریکا میڈیکل سینٹر کو بھاری نقصان اور بہت سے کاروبار وں کی طویل بندش شامل ہے۔

اسرائیل ٹیکس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ دو ماہ کے دوران نقصان کے 28 ہزار سے زائد مقدمات پر کارروائی کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملوں میں اب تک 5,108 کاروبار وں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سیکڑوں اسٹورز اور دفاتر شامل ہیں اور کم از کم 5،400 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے یا تباہ کیا گیا ہے۔وائی نیٹ نے مزید کہا کہ اب تک رئیل اسٹیٹ ٹیکس معاوضہ فنڈ براہ راست ہرجانے کی مد میں 430 ملین ڈالر سے زائد ادا کر چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق بالواسطہ نقصان کے 98 ہزار 569 کیسز میں سے تقریبا 60 ہزار کیسز کی تحقیقات کی جا چکی ہیں اور 27 کروڑ ڈالر کا جزوی معاوضہ ادا کیا جا چکا ہے۔اسرائیلی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ براہ راست اور بالواسطہ نقصانات کی حتمی رقم “موجودہ تخمینے سے کئی گنا زیادہ” ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا