امریکا نے بیرون ملک سے آنیوالے چھوٹے پیکجز پر ٹیرف کی چھوٹ ختم کردی

0
191

واشنگٹن: امریکا نے بیرون ممالک سے آنے والے چھوٹے پیکجز پر ٹیرف کی چھوٹ ختم کر دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق 800 ڈالر تک کے پارسلز کے لیے چھوٹ ختم کرنے کا مقصد کم قیمت پارسلز کے ذریعے ٹیرف سے بچنے اور منشیات کی اسمگلنگ روکنا ہے۔

اس اقدام سے چھوٹے کاروبار کرنے والوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے اور قیمتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ ذاتی اشیاء اور تحائف کے لیے استثنیٰ برقرار ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ٹیرف کے باعث پہلے ہی 25 ممالک نے امریکا کے لیے پارسل سروسز معطل کر دی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ یہ تبدیلی 29 اگست سے نافذ العمل ہو جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا