بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بادل پھٹنے سے شدید بارش، دریاؤں میں طغیانی

0
173

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بار پھر بادل پھٹنے سے شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ضلع رودر پریاگ اور چمولی میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے دریاؤں میں طغیانی آگئی۔

رودر پریاگ میں الکنددہ اور منداکنی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں کے لیے آج بھی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مزید برآں، بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا